نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کر کے گراس میٹرنگ پالیسی لانے پر غور

image

نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم، سولر پینل سے پیدا شدہ بجلی نینشل گرڈ کو بھیجی جائے گی، سولر پینل کے حامل صارفین اور دیگر صارفین کو قومی گرڈ سے بجلی ایک ہی ریٹ پر فراہم کی جائے گی۔ 

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کی جا رہی ہے۔ حکومت نیٹ میٹرنگ پالیسی کی جگہ گراس میٹرنگ پالیسی لانے پر غور کر رہی ہے۔ نئی حکمت عملی سے متعلق  آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کر دی گیا ہے۔ 

آئی ایم ایف کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ کی پالیسی ختم کرنے جا رہی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کی جگہ گراس میٹرنگ کی پالیسی متعارف کرائی جائے گی۔ سولر پینل کے حامل صارفین کو قومی گرڈ سے بجلی اسی ریٹ پر مہیا کی جائے گی، جس ریٹ پر دیگر کو فراہم کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق گراس میٹرنگ کے تحت 2 میٹر لگائے جائیں گے۔ سولر پینل سے پیدا شدہ بجلی نینشل گرڈ کو بھیجی جائے گی، نیشنل گریڈ سے پھر واپس فراہم کی جائے گی۔ اس طرح بجلی کا حساب 2 میٹرز کے ذریعے رکھا جائے گا۔