پاکستانی ٹیم کی بھارت سے بدترین شکست

image

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے بدترین شکست، بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی، جسپریت بے بمرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

نیویارک: (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 119 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی، ریشبھ پنٹ 42 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ 102 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز بنا سکا، محمد رضوان 31 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ایونٹ میں مسلسل دوسری شکست کے بعد پاکستان کا سپر 8 مرحلے میں پہنچنا مشکل ہو گیا۔

آئی سی سی ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ پر سکتہ طاری ہے، نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔ نیویارک میں بھارت کے ہاتھوں قومی کرکٹ ٹیم کی شکست پر پاکستانی شاٸقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ شکست کی ذمے داربیٹنگ لائن ہے بولرز نے اپنا کام پورا کیا تھا، بابراعظم نے شدید مایوس کیا، سلیکشن میرٹ پر نہیں ہوئی دوستیاں نبھائی گئیں اور کپتان بابر ابھی بھی شاداب کو کھلا رہے ہیں۔

میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ آج کی شکست ہر لحاظ سے مایوس کن تھی، پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، لیکن آج کی انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔