ارشد ندیم پیرس روانہ
جویلین اسٹار ارشد ندیم کی پیرس روانگی، 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کریں گے، ارشد ندیم اس سے قبل اولمپکس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔
لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) پیرس اولمپکس کی تیاریوں میں مصروف جویلین اسٹار ارشد ندیم 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ میں شرکت کیلئے پیرس روانہ ہوں گے۔ کوچ سلمان اقبال بٹ کے مطابق ارشد ندیم کا ری ہیب پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔ ارشد ندیم نے فیزیکل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تھروز کا بھی آغاز کر دیا ہے۔
ڈائمنڈ لیگ سے پہلے ارشد فٹنس مسائل سے مکمل طور پر نجات پالیں گے۔ پیرس اولمپکس سے پہلے ڈائمنڈ لیگ میں شرکت سے ارشد کو اعتماد ملے گا۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن برائے کھیل خواجہ جنید نے پنجاب اسٹیڈیم میں ارشد ندیم کی ٹریننگ کا جائزہ لیا۔
خواجہ جنید نے ارشد ندیم کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے ہرممکن سپورٹ کا یقین دلایا۔ اس موقع پر خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود خان کی ہدایت پر وہ خصوصی طور پر ارشد ندیم سےملنے آئے ہیں۔ میرا یہاں آنے کا واحد مقصد ان کی ٹریننگ سہولیات کاجائزہ لینے کے ساتھ اگر کوئی ایشوز ہیں تو ان کا حل کیاجا سکے۔