جونئیر اسکواش پلیئرز کی شاندار کارکردگی

image

جونئیر اسکواش چیمپئن شپ 2024ء، ٹیم پاکستان نے آسٹریلیا کو روند ڈالا، ناقابلِ تسخیر پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں کولمبیا سے ٹکرائے گی۔

ہیوسٹن: (اسپورٹس ڈیسک) ورلڈ جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 0-2 سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں ناقابل تسخیر پاکستان نے پری کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کو یکطرفہ شکست دی۔ پہلے میچ میں عبداللّٰہ نواز نے حیدر نقوی کو 0-3 سے قابو کیا اور ٹیم پاکستان کیلئے فتح کی راہ ہموار کی۔

دوسرے میچ میں سابق عالمی جونیئر چیمپین اور قومی کپتان محمد حمزہ خان نے تھامس اسکواٹ کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے شکست دی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی کیلئے پاکستان کا مقابلہ کولمبیا سے ہوگا۔ گروپ راؤنڈ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جرمنی اور دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیموں کو شکست دی تھی۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ کے گروپ سی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا میچ یکطرفہ رہا۔ پاکستان کے عبداللّٰہ نواز نے چارلی کو 04-11، 04-11 اور 08-11 سے شکست دی۔ کپتان قومی ٹیم حمزہ خان نے فریڈی جمیسن کے خلاف 03-11، 03-11 اور 11-6 سے جبکہ محمد احمد نے کرسٹوفر سے 02-11، 04-11 اور 05-11 سے کامیابی حاصل کی تھی۔