میڈلز ٹیبل پر چینی حکمرانی ختم
پیرس اولمپکس کا 9واں دن، امریکہ چین کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا، امریکہ نے مجموعی طور پر 71 میڈلز اپنے نام کئے ہیں۔
پیرس: (اسپورٹس ڈیسک) امریکہ نے پیرس اولمپکس گیمز 2024ء میں مجموعی طور پر 71 میڈلز حاصل کر کے چین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ امریکہ 19 طلائی، 26 چاندی اور 26 کانسی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ چین 19 سونے، 15 چاندی اور 11 کانسی میڈلز کے ساتھ اب دوسری پوزیشن پر ہے۔
پیرس اولمپکس کے میڈل ٹیبل پر فرانس 12 طلائی، 14 چاندی اور 18 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ میزبان فرانس چین سے محض ایک میڈل پیچھے ہے یعنی فرانس کے میڈلز کی مجموعی تعداد 44 ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے پاس 12 گولڈ، 11 سلور اور 8 کانسی کے تمغے ہیں۔
اسی طرح برطانیہ 10 گولڈ میڈل کے ساتھ 5ویں نمبر پر ہے۔ اگرچہ برطانیہ کے مجموعی تمغوں کی تعداد آسٹریلیا سے زیادہ ہے یعنی 37 میڈلز حاصل کیے ہیں۔ برطانوی ایتھلیٹس گولڈ میڈلز میں 2 تمغوں کے ساتھ پیچھے ہیں، برطانیہ نے 12 سلور اور 15 کانسی میڈل حاصل کر رکھے ہیں۔