سرخ گوشت کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے: تحقیق

image

سرخ گوشت میں انسانی جسم کیلئے لازمی آئرن کو بڑھانے والے اجزاء موجود، ذیابیطس کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد سرخ گوشت کا استعمال کرتے تھے، سرخ گوشت کا مسلسل استعمال ذیابیطس کے امکانات کو 26 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ گوشت کا ذیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرات کو بڑھا دیتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق سرخ گوشت میں انسانی جسم کیلئے لازمی آئرن کو بڑھانے والے اجزا ہوتے ہیں۔ اسکے علاوہ سرخ گوشت میں ”ہیمے آئرن“ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو ذیابیطس ہونے کے امکانات کو 26 فیصد تک بڑھا دیتی ہے۔

طبی ماہرین نے دنیا کے 20 ممالک کی 31 تحقیقات کا جائزہ لیا، جس میں 19 لاکھ رضاکاروں کا ڈیٹا شامل تھا۔ رضاکاروں کی غذائی عادات سمیت دیگر چیزیں اور ٹیسٹ کرنے کے بعد نتائج اخذ کیے گئے۔ ذیابیطس کا شکار ہونے والے زیادہ تر افراد نے سرخ گوشت اور پراسیس شدہ گوشت اور غذاؤں کا زیادہ استعمال کیا تھا۔

ماہرین نے بتایا کہ نہ صرف تلی ہوئی گوشت کی غذائیں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا دیتی ہیں، بلکہ عام طور پر سرخ گوشت کا زیادہ استعمال بھی بیماری کے امکانات بڑھا سکتا ہے۔ سرخ گوشت کا مسلسل استعمال ذیابیطس کے امکانات کو 26 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔  روزانہ 100 گرام سے زائد سرخ گوشت کھانے سے ذیابیطس ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔