برطانیہ کا جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ

image

بچپن میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنے کیلئے برطانوی حکومت کا اہم اقدام، جنک فوڈ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی ہو گی، اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی نے 2021ء میں جنک فوڈ کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

لندن: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برطانیہ نے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے حکومتی جماعت لیبر نے بیان جاری کر دیا ہے۔ حکومت کے اعلان کے مطابق 1 اکتوبر 2025ء سے ٹی وی پر 9 بجے  سے پہلے جنک فوڈز کے اشتہارات پر پابندی گی۔

جنک فوڈ کی تشہیر کے ساتھ ساتھ آن لائن اشتہارات پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔ حکومت کے اس اقدام کا مقصد بچپن میں موٹاپے کے مسائل سے نمٹنا ہے۔ وزیر صحت اینڈریو گیوین کی جانب سے پابندیوں کے دائرہ کار اور ان کے نفاذ کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی نے اس سے قبل 2021ء میں پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس وقت بورس جانسن وزیراعظم تھے، تاہم صنعت کو تیاری کیلئے مزید وقت دینے کیلئے اس فیصلے کو مؤخر کر دیا گیا تھا۔