لمبے قد والے لوگوں میں کینسر ہونے کے زیادہ امکانات

image

ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ کی رپورٹ، مجموعی طور پر قد میں ہر 10 سینٹی میٹر کے اضافے سے کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 16 فیصد بڑھ جاتا ہے، خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی اسی طرح کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

لندن: (ویب ڈیسک) طبی ماہرین کے مطابق اوسط قد کے حامل افراد کے مقابلے میں لمبا قد رکھنے والوں میں کینسر پھیلنے کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے ورلڈ کینسر ریسرچ فنڈ نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ میں اس بات کا پختہ ثبوت فراہم کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لمبے قد والے لوگوں میں لبلبہ، بڑی آنت، بچہ دانی، بیضہ دانی، پروسٹیٹ، گردے، جلد اور چھاتی کے کینسر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ جن لوگوں کا قد لمبا ہوتا ہے ان میں کینسر ہونے کا خطرہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔ یوکے ملین ویمن اسٹڈی نے 17 کیسز کی اقسام میں سے 15 کی تحقیقات کیں۔ 

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کا قد جتنا زیادہ ہو گا کینسر ہونے کے امکانات بھی اتنے ہی زیادہ ہوں گے۔ تحقیق کے دوران محققین نے پایا کہ مجموعی طور پر قد میں ہر 10 سینٹی میٹر کے اضافے سے کینسر ہونے کا خطرہ تقریباً 16 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ خواتین کے ساتھ مردوں میں بھی اسی طرح کا اضافہ دیکھنے کو ملا۔