دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ

image

یہ عالمی کامیابی ٹرانسپلانٹ کے عمل سے جڑے متعدد طبی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے بعد حاصل ہوئی، اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والا ٹرانسپلانٹ کی نگرانی دل کے مشہور سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل نے کی، ماہرین کی ٹیم نے ایک خاص طریقے سے مریض کے دل تک رسائی حاصل کی اور سینہ چِیرے بغیر ٹرانسپلانٹ انجام دیا۔

ریاض: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔ یہ عالمی کامیابی ٹرانسپلانٹ کے عمل سے جڑے متعدد طبی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔ ٹرانسپلانٹ آخری اسٹیج کے ہارٹ فیلیئر میں مبتلا 16 سالہ سعودی نوجوان کا کیا گیا ہے۔ 

یہ کارنامہ سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں انجام دیا گیا ہے۔ اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والا ٹرانسپلانٹ دل کے مشہور سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل کی رہنمائی میں ماہرین کی ٹیم نے ہفتوں کی کڑی تیاری کے بعد انجام دیا۔ اس عمل کی شروعات تفصیلی منصوبہ بندی سے ہوئی جس کا مقصد درستی کو یقینی اور ممکنہ خطرات کو کم کیا جانا تھا۔ 

بعد ازاں ٹیم نے ایک خاص طریقے سے مریض کے دل تک رسائی حاصل کی اور سینہ چِیرے بغیر ٹرانسپلانٹ انجام دیا۔ اس طریقہ کار کو مؤثر انداز میں انجام دینے کیلئے ٹیم نے مریض کے ٹرانسپلانٹ سے پہلے 3 دن تک سات بار ورچوئل سرجری انجام دی۔ اسپتال کی میڈیکل کمیٹی اور مریض کے خاندان کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ڈاکٹر فیرس خلیل نے ایک ٹیم کا انتخاب کیا اور سرجری سے قبل آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں ہر ممبر کے کردار کا تعین کیا گیا۔