ویسلین کے 100 سے زیادہ متبادل استعمال

image

پٹرولیم جیلی صرف جلد کی دیکھ بھال تک محدود نہیں، ویسلین شیونگ کے بعد خارش اور ریزر کے دھبوں کو دور کرنے میں مددگار، چمڑے کے جوتے یا بیگ سے دھبوں کو ہٹانے کیلئے بھی ویسلین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ویسلین طویل عرصے سے جلد کی دیکھ بھال کیلئے استعمال ہوتی آ رہی ہے۔ اب طبی ماہرین نے ویسلین کے استعمال کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے ماہرین کا کہنا ہے ویسلین صرف جلد کی دیکھ بھال تک محدود نہیں ہے، بلکہ پٹرولیم جیلی کے 100 سے بھی زائد استعمال ہیں۔ 

واضح رہے کہ پیٹرولیم جیلی اپنی ورسٹائل صلاحیت کے لحاظ سے کسی سے پیچھے نہیں۔ ماہرین کے مطابق ویسلین کو کم خشک، پلکوں کے دانے کو ٹھیک کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہونٹوں کے جلن والے کناروں کو ٹھیک کرنے کیلئے بھی استعمال ہو سکتی ہے۔ اس کا استعمال شیونگ کے بعد خارش اور ریزر کے دھبوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئسچرائزر کے طور پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ 

ویسلین کو چینی کے ساتھ ملا کر ایک سستا باڈی اسکرب بھی بنایا جا سکتا ہے۔ ویسلین کو لپ اسٹک کے ساتھ مل کر دیرپا بلش بن سکتا ہے۔ ویسلین دھاتی ہارڈ ویئر کو زنگ سے بچانے کیلئے بھی بہترین ہے، اور یہاں تک کہ چمڑے کے جوتے یا بیگ سے دھبوں کو ہٹانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔