پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

image

100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ، زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے، جمعرات کو مارکیٹ 80 ہزار 3 پوائنٹس تک ٹریڈنگ ہوئی۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ حالیہ اضافے کے بعد کاروبار نئی تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں اعشاریہ 76 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14 ارب 82 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔ آئی ایم ایف پروگرام ملنے کی صورت میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ 82 ہزار 372 کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ ہوئی۔ واضح رہے اس سے قبل جمعرات کو مارکیٹ 80 ہزار 3 پوائنٹس تک ٹریڈنگ ہوئی۔