پنجاب حکومت کا سبزیوں کے کاشتکاروں کے لیے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ
پیاز اور ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لئے کوآپریٹو فارمنگ متعارف، زرعی مشینری کے انتخاب کے لئے ورکنگ گروپ قائم، کاشتکاروں کو بیج کھاد ڈرپ اریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملے گی۔
لاہور: (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کے لیے کو آپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، دوہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔
پنجاب میں 5 سے 10 کاشتکاروں پر مشتمل گروپ بنایا جائے گا ویجیٹیبل فارمر گروپ کو بیج، کھاد، ڈرپ اریگیشن اور سولرائزیشن پر سبسڈی ملی گی، سیزن آف ہونے سے پنجاب میں 6 ماہ پیاز اور ٹماٹر مقامی طور پر دستیاب ہو گا اور مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے پنجاب بھر میں ایگری کلچر مشینری رینٹل سروسز شروع کرنے کی منظوری دی گئی، ٹریکٹر، ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو ’’نو پرافٹ، نو لاس‘‘ کی بنیاد پر کرائے پر میسر ہوگا، اسی طرح، 67 سے زائد مقامات اور زرعی مشینری کے انتخاب کے لیے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا ہے۔