حکومت سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف ٹیکس کم کرنے پر آمادہ

image

بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز کے حوالے اہم پیشرفت، اگلے ماہ عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف ملنے کا امکان، وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔

اسلام آباد: (اکانومی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اگلے ماہ عوام کو بجلی کے بلوں پر ریلیف کی خوشخبری مل سکتی ہے۔ بجلی ٹیرف اور آئی پی پیز سے بات چیت کے حوالے اہم پیشرفت جلد سامنے کا امکان ہے۔ حکومت اپنے سرکاری آئی پیز کے ٹیرف ٹیکس کو کم کرنے پر رضامند ہو گئی۔

پیپکو ذرائع کے مطابق حکومت اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز بالآخر مل کر معاملات حل کرنے بیٹھ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاوسز ٹیرف کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تمام ڈیڈ لاک ختم ہو گیا ہے۔ وزارت انرجی اور آئی پی پیز کے معاملات خوش اسلوبی سے حتمی راونڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔ 

وزیراعظم کی ہدایت پر منسٹری انرجی مثبت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ مرحلہ وار چند آئی پی پیز بند اور باقی تمام ٹیرف میں ریلیف دی جائے گی۔ ایف بی آر نے تجاویز دی ہیں کہ حکومت بے جا ٹیکسز کو کم کرے، انڈسٹری کیلئے خاص طور پر ریٹ میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔