ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی

image

 ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر میں تین روپے تک کی کمی آئی ہے۔ 

 کراچی:  ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر کے انٹربینک ریٹ 235 روپے جبکہ اوپن ریٹ 238 روپے سے بھی نیچے آگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3.11 روپے کی کمی سے 233.90 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

بینکوں کی سخت مانیٹرنگ اور غیرقانونی منی چینجرز کے خلاف کریک ڈاؤن روپیہ کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی بینک سے دو ارب ڈالر کا مزید فنڈ ملنے کی توقع ہے۔

خیال رہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے تناظر میں بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی حکومتی کوششوں سے بھی ڈالر کی مسلسل اڑان رکنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔