نئی خوبیوں کے ساتھ آنے والے ایپل کے آئی فونز کیسے ہوں گے؟ جانئیے

image

 

اس سال کے پرو ماڈلز میں بٹن نہیں ہوں گے بلکہ والیوم اور پاور بٹن کو ڈیوائس کے اندر ہی نصب کردیا جائے گا۔  آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔

نیویارک: ایپل کے آئی فون 15 سیریز کے فونز تو ستمبر یا اکتوبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے حوالے سے تفصیلات ابھی سے سامنے آرہی ہیں۔ آئی فون 15 پرو میکس میں اینڈرائیڈ فونز کی طرح خم ایجز کا ڈیزائن دیا جائے گا جبکہ کناروں کی پٹی یا بیزل کو کم کیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ ڈسپلے سائز کے لحاظ سے آئی فون 15 سیریز گزشتہ سال کے آئی فون 14 سیریز جیسی ہی ہوگی۔  رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس ڈیزائن کے لحاظ سے سب سے زیادہ خوبصورت ماڈل ہوگا۔ 

اس سال آئی فون 15 میں بھی ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو ماڈلز میں دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔ ایک اور لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 میں کمپیوٹنگ پاور کی بجائے بیٹری لائف کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی۔ 

اس سال کے پرو ماڈلز میں بٹن نہیں ہوں گے بلکہ والیوم اور پاور بٹن کو ڈیوائس کے اندر ہی نصب کردیا جائے گا۔ اسی طرح آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس ایپل کے اولین فونز ہوسکتے ہیں جن میں یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی جاسکتی ہے۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سال آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ زوم کیمرا بھی دیے جانے کا امکان ہے۔