اٹالین کمپنی نے 100 سے زائد ریکارڈ اپنے نام کرنے والے راشد نسیم کی زندگی کا بیمہ کر دیا

image

راشد نسیم اب تک 100 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں، انہیں کوئی حکومتی سرپرستی حاصل نہیں، یہ تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

کراچی: اٹلی کی ایک کمپنی نے 100 سے زائد عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کی زندگی کا بیمہ کرایا ہے۔ عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے والے پاکستانی مارشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کو ایک اٹالین ٹی وی نے اپنے شو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ اس سلسلے میں اٹلی کے سفارت خانے نے انہیں ویزا بھی جاری کر دیا۔

اس سلسلے میں اٹالین کمپنی نے راشدنسیم کی انشورنس کروا دی ہے، کسی بھی قسم کےجانی نقصان پر راشد کی فیملی کو ساڑھے 5 کروڑ روپے ملیں گے۔ راشد نسیم ا تک 100 عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی حکومتی سرپرستی حاصل نہیں اور وہ یہ تمام ریکارڈز اپنی مدد آپ کے تحت بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راشد نسیم اپنے شاگرد کے ساتھ اٹالین گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹی وی شو میں شرکت کریں گے، جہاں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے اور نئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔