*سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران پہنچ گئے*
تہران: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان ایران پہنچ گئے، جہاں انہوں نے پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترک انٹیلی جنس سربراہ سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی حکام کے مطابق یہ دورہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک کی جانب سے کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے فروغ اور پُرامن سفارتی حل کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فریقین نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقاتوں میں قطری اور پاکستانی ثالثی کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی توجہ دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سفارتی رابطوں کے ذریعے اختلافات کم کرنے اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
#InternationalNews
#26thOct2026
#SaudiArabia
#Iran
#Pakistan
#Turkeya
#KhalidBinSalman
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork