میکلمور کا کنسرٹ میں فلسطین کی آزادی کا مطالبہ، آئی سی ای پر بھی تنقید
کولوراڈو: (ویب ڈیسک) سیئٹل سے تعلق رکھنے والے میکلمور نے جمعرات 22 اکتوبر کو امریکی ریاست کولوراڈو کے ریڈ راکس ایمفی تھیٹر میں 17 گانوں پر مشتمل پرفارمنس دی۔ یہ ستمبر میں ایڈ شیرن کے ’’لوپ ٹور‘‘ میں معاون فنکار کے طور پر ان کی شمولیت کا فیصلہ واپس لیے جانے کے بعد ان کا پہلا اسٹیج شو تھا۔ کنسرٹ کے دوران انہوں نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ کسی کو تکلیف میں دیکھ کر اس کے لیے آواز اٹھانا انسانی ذمہ داری ہے۔
میکلمور نے فلسطین کے علاوہ سوڈان، کانگو، لبنان اور ہیٹی کے عوام کے ساتھ بھی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) سے متاثرہ افراد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ اپنے گھروں سے باہر نکلنے میں بھی خوف محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی گفتگو کے اختتام پر محبت کو اپنے پیغام کا بنیادی نکتہ قرار دیا۔
میوزک میگزین این ایم ای کے مطابق میکلمور کی تقریر کے بعد حاضرین نے تالیاں بجائیں اور نعرے لگائے، جبکہ دی میری سو کی رپورٹ میں آئی سی ای کے ذکر پر سامعین کے ردعمل کا بھی تذکرہ کیا گیا۔ یہ پرفارمنس ان کے یورپی ’’فری فلسطین ٹور‘‘ سے قبل سامنے آئی ہے، جس کے کئی شوز پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔ ان کے خطاب نے موسیقی کے فنکاروں کی جانب سے انسانی بحرانوں اور سماجی و سیاسی معاملات پر اظہارِ خیال کو دوبارہ توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
#InternationalNews
#26thOct2026
#Macklemore
#FreePalestine
#HumanRights
#ICE #GlobalHumanitarianCrisis
#InternationalIssue
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNWorld
#TheViewsNetwork