چینی سائنسدانوں نے کلوننگ کے ذریعے روزانہ 50 لیٹر دودھ دینے والی سپر گائے تیار کرلی

image

 دنیا کی معیشت کے بڑے حصے پر حکمرانی کرنے والے چین کی ہمہ جہتی واقعی قابل رشک ہے، اپنے ملک میں 70 فیصد سے زائد گائیں بیرون ملک سے خریدنے کا توڑ بھی نکال لیا۔ 

 بیجنگ: چین نے پہلی بار بہت زیادہ مقدار میں دودھ دینے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کردی، چین کے ماہرین حیاتیات نے پہلی بار بہت زیادہ مقدار میں دودھ دینے والی ہولسٹین گائے کی کلوننگ کی ہے، یہ گائے سالانہ 18 ٹن دودھ مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ  فاریسٹری کے سائنسدانوں نے کان کے ٹشو کا استعمال کرتے ہوئے سومیٹک سیل نیوکلیئر ٹرانسفر کے ذریعے 3 بچھڑوں کی کلوننگ کی۔

ریسرچ ٹیم کی سربراہی کرنے والے جن یاپنگ کے مطابق چین میں مویشیوں کی تعداد بڑھانے کے لیے کیا جانے والا یہ تجربہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ چین میں 70 فیصد گائیں بیرون ملک سے خریدی جاتی ہیں۔ جن یاپنگ کا کہنا تھا کہ ہم 2 سے 3 سال کے عرصے میں ایک ہزار سے زائد سپر گائے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو بیرون ملک سےجانوروں کی سپلائی پر چین کے انحصار کے حل میں مضبوط بنیاد ثابت ہوں گی۔

 یاد رہے کہ اس سے قبل حالیہ برسوں میں چین کے سائنسدانوں نے گھوڑے، بلیوں، کتوں سمیت دیگر جانوروں کی کلوننگ کے متعدد کامیاب تجربات کیے ہیں۔