ٹک ٹاک کا نیا فیچر: سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اسٹیم فیڈ متعارف کرانے کا اعلان

image

 

 

انتطامیہ نے بتایا کہ اسٹیم فیڈ میں مواد کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹک ٹاک نے دو دیگر اداروں سے معاہدہ کیا ہے، جو مواد کی تفتیش کریں گے اور غلط اور گمراہ کن مواد کو پلیٹ فارم سے ہٹائیں گے۔

 

بیجنگ: دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوان اور طالب علموں سمیت سائنس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے اسٹیم فیڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ اسٹیم یعنی سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور میتھ کے موضوعات پر بنائی جانے والی تمام ویڈیوز اب صارفین کو اسی فیڈ میں نظر آئیں گی۔ ٹک ٹاک نے ’اسٹیم‘ فیڈ کے لیے انٹرنیشنل فیکٹ چیکر تنظیم پوائنٹر اور کامن سینس نیٹ ورک کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ 

 

ٹک ٹاک نے اسٹیم فیڈ کو فوری طور پر دنیا کے چند ممالک میں متعارف کرا دیا ہے، تاہم اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کرا دیا جائے گا۔  کمپنی کے مطابق اسٹیم فیڈ صارفین کو دوسری فیڈز کے ساتھ ہی نظر آئیں گی، یعنی صارفین اسپورٹس، فیشن اور ڈانس کے فیڈز کے ساتھ اب اسٹیم کی فیڈ بھی دیکھ سکیں گے۔ 

 

ٹک ٹاک کے مطابق اسٹیم فیڈ سے دنیا بھر کے نئے سائنس دانوں اور اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو ایک دوسرے کے خیالات جاننے اور دنیا کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔