400 خالی اسامیوں کیلئے بھرتی کا اعلان

image


 لاہور: (نیوز ڈیسک) پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے ایک معروف ملٹی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے تعاون سے 400 خالی اسامیوں کیلئے بھرتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ منتخب امیدواروں کو 3 ماہ کی لازمی تربیت دی جائے گی تربیت کے دوران 20 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
  
پی بی ٹی ای حکام کے مطابق تربیت کامیابی سے مکمل کرنے والے امیدواروں کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ملازمت کی پیشکش کی جائے گی۔ اہلیت کیلئے میٹرک اور ایف اے پاس افراد براہِ راست انٹرویو دے سکتے ہیں۔ انٹرمیڈیٹ یا ڈی اے ای کے نتائج کے منتظر امیدوار بھی اہل ہیں۔ 

درخواست گزار کی عمر 18 سے 32 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ واک ان انٹرویوز 22 اگست 2026ء صبح 10 بجے پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن، 21-اے کشمیر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، لاہور میں ہوں گے۔ منتخب امیدواروں کی تربیت انٹرویو کے فوراً بعد شروع کر دی جائے گی۔ آن لائن پورٹل پر پہلے سے درخواست نہ دینے والے بھی براہِ راست انٹرویو میں شرکت کر سکیں گے۔