این سی او سی کی طرف سے ہجوم والے مقامات پر عوام کو ماسک کے استعمال کی تجویز

image

لاہور میں 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8.22 فیصد کے تناسب سے 43 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ راولپنڈی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی جس کا تناسب 1.33 فیصد تھا۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سی او سی کے مطابق ملک میں کووڈ-19 کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے 30 اپریل تک کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے تھے۔ اسی دوران صحت کے حکام نے بتایا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 129 نئے کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے اعداد و شمار کے مطابق مثبت کیسز کا تناسب 2.98 فیصد تھا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک تھی۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ملک کے تمام داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام موجود ہے۔ عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کے ٹیسٹ اور اسکریننگ ہوگی۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ ملکی صورتحال قابو میں ہے عوام افواہوں پر دھیان دینے سے گریز کریں۔ اسکے علاوہ  اسلام آباد میں 333 ٹیسٹ کیے گئے میں 4.20 فیصد کے تناسب سے 14 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی۔

لاہور میں 523 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8.22 فیصد کے تناسب سے 43 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی، جبکہ راولپنڈی میں 225 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی جس کا تناسب 1.33 فیصد تھا۔ نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن کے وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ حکومت نے کووڈ-19 کے کسی بھی سَب ویریٹ سے نمٹنے کے لیے ملک میں بارڈر اور ہیلتھ سروسز کے کردار کو منظم کیا ہے۔