پشاور زلمی اور لاہور قلندرز آج آمنے سامنے ہونگے

image

لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہے، لاہور قلندرز گروپ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹیم تھی۔

لاہور: (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 8 کے دوسرے ایلی منیٹر میں آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ ہوگا، جیتنے والی ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے ٹکرائے گی۔

پی ایس ایل 8 کا دوسرا ایلی منیٹر آج شام 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گی۔

پی ایس ایل کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 84 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی جبکہ پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام یونائیٹڈ کو 12 رنز سے ہرایا تھا۔ لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن ہے، شاہین الیون کو فائنل تک رسائی کیلئے دوسرا موقع ملا ہے جبکہ بابر الیون بھی ٹائٹل میچ کھیلنے کیلئے پرعزم ہے۔

لاہور قلندرز گروپ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر 14 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ ٹیم تھی، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے 12، 12 پوائنٹس تھے جبکہ پشاور زلمی نے 10 پوائنٹس کے ساتھ فائنل فور میں جگہ بنائی تھی۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6، 6 پوائنٹس حاصل کرسکی تھیں اور ایونٹ کے فائنل مرحلے سے باہر ہوگئی تھیں۔