میٹا نے اپنا سب سے طاقتور اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا

image


کیلیفورنیا: (ٹیکنالوجی ڈیسک) میٹا نے 2 ستمبر سے اپنا نیا اے آئی ماڈل "میوز سپارک 1.3" لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے یہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین ماڈل ہے۔ جلد ہی یہ اپ ڈیٹ انسٹاگرام، فیس بک اور میٹا اے آئی پر عام صارفین کیلئے بھی دستیاب ہو گی۔

میٹا کے اے آئی چیف الیگزینڈر وانگ کے مطابق یہ ماڈل کوڈنگ میں جی پی ٹی-5.6 سے بھی بہتر ہے۔ وانگ کا کہنا ہے یہ ابھی موجودہ کسی بھی چینی اے آئی ماڈل سے بھی آگے ہے۔ نیا ماڈل پہلے سے زیادہ ہوشیار اور محفوظ ہے، یہ ایک ساتھ کئی کام کر سکتا ہے۔

نئے ماڈل کو "واٹر میلن" کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ماڈل لمبی اور مشکل ہدایات سمجھ سکتا ہے، اور کوئی خطرناک کام کرنے سے پہلے صارف سے اجازت مانگتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے اس ماڈل کو لانچ کرنے سے پہلے ہر لیول پر اس کی سیفٹی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔ اس کی وجہ وہ پچھلا واقعہ بھی ہے جب میٹا کے ایک اے آئی ماڈل نے خود انٹرنیٹ تک رسائی کر کے ہیکنگ کی کوشش کی تھی۔