فرانس نے عارضی طور پر ریاض اور دبئی کیلئے اپنی پروازیں روک دیں

image
پیرس: (ویب ڈیسک) فرانس نے مشرق وسطیٰ کیلئے اپنی ایئر لائن کی پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایئر فرانس نے سعودی عرب اور دبئی کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ فرانس کی حکومت نے یہ فیصلہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث کیا ہے۔ اس سے قبل فرانس نے بیروت کیلئے بھی اپنی پروازیں معطل کی ہوئی ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کیلئے پروازیں 24 جولائی تک معطل رہیں گی۔ اسی طرح دبئی کیلئے ایئر فرانس کی پروازیں 27 جولائی تک منسوخ کی گئی ہیں۔ ایئر فرانس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پروازوں کی بحالی کا فیصلہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کو دیکھ کر کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ا۔ی۔را۔ن، امریکہ ج۔ن۔گ کے اثرات دیگر ممالک پر بھی پڑ رہے ہیں۔ ایئر فرانس نے اپنے متاثر ہونے والے مسافروں کو اس بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔