ای ران میں ایٹمی طاقت بننے کی بحث زور پکڑ گئی
ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ای ران کے عوام میں ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کی حمایت پائی جاتی ہے۔ ان کے مطابق امریکا اور اس۔رائ یل کے حملوں کے بعد ای ران میں جوہری طاقت کے حامی عناصر مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ لاروف کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی آوازوں کو زیادہ اہمیت حاصل نہیں تھی۔
دوسری جانب ای رانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی اتحاد اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ ای رانی سرکاری میڈیا کے مطابق انہوں نے حکومت کو ایسے بیانات اور سرگرمیوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی جو عوامی حوصلے کو متاثر کریں۔ انہوں نے معاشرے میں مایوسی پھیلانے سے بھی اجتناب کرنے پر زور دیا ہے۔
آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے ای رانی معیشت میں امریکی ڈالر کے کردار کو بتدریج کم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے مقامی پیداوار بڑھانے اور ضروری اشیاء کیلئے درآمدات کا دانش مندانہ استعمال کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور ملکی پیداوار میں اضافہ مزاحمتی معیشت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔