اپنے دفاع اور سفارت کاری کو بیک وقت جاری رکھیں گے: ایران
تہران: (ویب ڈیسک) سرکاری میڈیا سے گفتگو کے دوران ایرانی حکومت نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقتصادی پابندیوں اور دونوں کی مبینہ سازشوں کے مقابلے میں ایران اپنی دفاعی صلاحیت اور سفارت کاری کا بیک وقت استعمال کرے گا۔
ایرانی حکومت کے مطابق دونوں محاذوں پر بیک وقت کام کرتے ہوئے ملکی مفادات، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کیا جائے گا۔ جبکہ سفارت کاری اور دفاع ایک دوسرے کے متبادل نہیں بلکہ باہم مضبوط و مربوط اور نا قابل علحیدگی ذرائع ہیں۔
حکومتی بیان کے مطابق اپنی معیشت کا انحصار امریکی ڈالر پر بتدریج کم کریں گے۔ امریکی مالیاتی پابندیوں کا ایرانی معیشت پر اثر کم کریں گے اور مقامی پیداوار کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ جبکہ تہران سفارتی راستے کھلے رکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے دفاع اور اقتصادی پالیسیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔