سونے کے بھاؤ میں کمی
کراچی: (اکنامک ڈیسک) بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز سونے کی قیمت میں 24 ڈالر فی اونس کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 4 ہزار 406 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی پڑے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوگئی۔
کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 63 ہزار 136 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کی کمی ہوئی۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 97 ہزار 64 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
سونے کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 39 روپے سستی ہوکر 7 ہزار 59 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 34 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 51 روپے کی سطح پر آگئی۔