ابراہام معاہدے کے ممالک کا 3 سال بعد نیویارک میں پہلا مشترکہ اجلاس
نیویارک: (ویب ڈیسک) 7 اکتوبر 2023ء کے بعد ابراہام معاہدے میں شامل ممالک کا پہلا باضابطہ مشترکہ اجلاس 24 ستمبر 2026ء کو نیویارک میں ہوا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں امریکا، اسرائیل، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ قازقستان بھی پہلی مرتبہ اس اجتماع میں شریک ہوا۔
اجلاس میں ابراہام معاہدے کے تحت موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکا نے تجارت، ٹیکنالوجی، ٹرانسپورٹ اور دیگر عملی شعبوں میں تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا، جبکہ معاہدے کے دائرہ کار کو مزید ممالک تک وسعت دینے کے آئندہ اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب 7 اکتوبر 2023ء کے حماس حملے اور اس کے بعد غزہ جنگ کے تناظر میں ابراہام معاہدے کی توسیع کی کوششیں سست پڑ گئی تھیں۔ ابراہام معاہدے کا آغاز 2020ء میں ہوا تھا، جس کے تحت متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے، جبکہ مراکش بھی بعد میں اس عمل میں شامل ہوا قازقستان نے 2025ء میں معاہدے میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔