پنجاب میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری، 29 جنوری سے 7 فروری تک جشن ہوگا
لاہور: (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 10 روزہ بسنت منانے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت پنجاب میں 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔ بسنت کے دوران مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
5 فروری کو یومِ کشمیر کے باعث بسنت کا جشن ایک روز کے لیے مؤخر رہے گا۔ بسنت کے انعقاد کے لیے متعلقہ اداروں کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق تقریبات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کی تاریخی روایت کو فروغ دے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ بسنت کے دوران حفاظتی انتظامات مؤثر رہیں۔