دارچینی کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے

image


اسلام آباد: (ویب ڈیسک) دارچینی خوشبو اور ذائقے کے باعث دنیا بھر میں کھانوں اور مشروبات میں استعمال ہونے والا معروف مصالحہ ہے۔ اس میں کیلشیم، غذائی فائبر اور مینگنیز سمیت مختلف غذائی اجزا پائے جاتے ہیں، تاہم اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال بعض افراد کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ مقدار میں دارچینی استعمال کرنے سے بعض افراد میں دل کی دھڑکن تیز ہونے، جسم میں گرمی محسوس ہونے اور الرجی جیسی علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ دارچینی یا اس کے تیل کو براہِ راست جلد پر لگانے سے جلن، سرخی اور حساسیت بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

حاملہ خواتین، ذیابیطس کی ادویات استعمال کرنے والے افراد اور مستقل طور پر دوائیں لینے والوں کو دارچینی کی زیادہ مقدار استعمال کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ ماہرین کے مطابق دارچینی کو مناسب مقدار میں غذا کا حصہ بنایا جاسکتا ہے، تاہم اسے کسی بیماری کے علاج کا متبادل سمجھنا یا بڑی مقدار میں بطور دوا استعمال کرنا مناسب نہیں۔