گلابی امرود کا استعال ذیابیطس سے نجات

image


واشنگٹن: (ویب ڈیسک) تفصیل کے مطابق سفید امرود گلابی مرود سے کہیں زیادہ ہوتے ہیں، گلابی امرود کم پایا جاتا ہے اس لیے گلابی امرود کو سپر فوڈ کا درجہ دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  ان میں بیٹا کیروٹین اور اینتھوسیاننز کی وافر مقدار پاٸی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 100 گرام کھانے سے 20 فیصد فاٸبر کا حصہ درکار ہوتا ہے۔ 

امریکن نیوٹریشن انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق گلابی امرود میں فائبر کی مقدار زیادہ اور گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ جس وجہ سے شوگر کی رفتار سست ہوتی ہے، خون میں شکر تیزی سے بڑھنے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔ امرود میں پائے جانے والا فائبر اور پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

سپر فوڈ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ اس میں موجود فائبر نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دلاتا ہے۔ امرود میں فولک ایسڈ، کیلشیم اور دیگر معدنیات سے بھی مالا مال ہوتا ہے۔ یہ فائبر سے بھر پور اور کم کیلوریز والا پھل ہو سکتا ہے۔