فائرنگ سے سکھ کارکن قتل، مودی حکومت پر خالصتان تحریک کمزور کرنے کا الزام

image

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست پنجاب کے شہر مانسا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سکھ سماجی کارکن پرویندر سنگھ جھوٹا جاں بحق اور چار ساتھی زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پرویندر سنگھ منشیات کی روک تھام کے لیے کام کر رہے تھے اور میڈیکل سٹور پر منشیات فروخت پر مالک سے بحث کے دوران ان پر حملہ ہوا، جس کی 5 منٹ 48 سیکنڈ کی لائیو ویڈیو ان کے فیس بک پیج پر نشر ہوئی۔ تمام زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پرویندر سنگھ کی موت کی تصدیق کی۔

ہسپتال کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر گرمائل سنگھ نے بتایا کہ پرویندر سنگھ کو تین گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتال کے باہر جمع ہو گئی۔ اس واقعے نے پنجاب میں منشیات کے پھیلاؤ اور اس کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو لاحق خطرات پر ایک بار پھر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

خالصتان تحریک کے حامی کارکنوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت جان بوجھ کر سکھ نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر آزاد خالصتان کی تحریک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہے، اور جو بھی اس کے خلاف بولتا ہے اسے نشانہ بنایا جاتا ہے۔


#InternationalNews
#13thOct2026
#IndianPunjab 
#SikhActivist
 #ParvinderSinghJhota
 #Mansa
 #DrugMafia
 #KhalistanMovement
 #ModiGovt
#TVN
#News 
#TVNNews
#TVNUrdu
#TVNWorld #TheViewsNetwork