خشک سالی کے باعث تھرپارکر آفت زدہ ضلع قرار، 90 فیصد تک فصلیں متاثر

image

کراچی: (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تھرپارکر کے تمام سات تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال ہے، جہاں 85 سے 90 فیصد فصلیں تباہ یا غیر پیداواری ہوچکی ہیں۔ محکمہ زرعی توسیع کے مطابق فصلوں کو تقریباً 90 فیصد نقصان پہنچا ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ستمبر 2026 کے دوران ضلع کے ساتوں تعلقوں میں صرف ایک سے 36 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ غیر متوازن بارشوں کے باعث فصلیں اور قدرتی گھاس پکنے سے پہلے ہی خشک ہوگئیں۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ تھرپارکر کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے، غیر فعال آر او پلانٹس کی فوری مرمت کرکے انہیں دوبارہ فعال کیا جائے اور پانی کی فراہمی کے تمام موجودہ ذرائع بحال کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو نؤکوٹ سے مٹھی تک پانی کی لائن بچھانے کی فزیبلٹی کا جائزہ لینے اور پانی کی فراہمی کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے خشک سالی سے متاثرہ مویشیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات سے متعلق سفارشات تیار کرنے اور امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور سندھ حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی، مویشیوں کا تحفظ اور متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

#NationalNews
#7thNov2026
#Tharparkar
 #DroughtEmergency
 #SindhGovernment
 #MuradAliShah
 #WaterCrisis
#Sindh
 #Pakistan
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNNational 
#TheViewsNetwork