اے آئی اب کینسر پکڑے گا، برطانیہ میں تاریخ کا سب سے بڑا تجربہ شروع

image

لندن: (ویب ڈیسک) نیشنل ہیلتھ سروس کے تحت شروع ہونے والے اس ٹرائل کو ای ڈی آئی ٹی ایچ کا نام دیا گیا ہے، جو آئندہ تین سال تک جاری رہے گا۔ حکومت اس منصوبے کے لیے 13 ملین ڈالر سے زائد کی مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔ برطانیہ میں 50 سے 71 سال کی خواتین کی ہر 3 سال بعد اسکریننگ ہوتی ہے، اور ہر سال 20 لاکھ خواتین میموگرام کرواتی ہیں۔

فی الحال اسکریننگ کے لیے 2 ریڈیالوجسٹس امیجز کا جائزہ لیتے ہیں، ٹرائل میں اے آئی ان میں سے ایک کا متبادل ہوگی۔ خواتین کی بھرتی کیمبرج یونیورسٹی ہاسپٹلز سے شروع ہو چکی ہے، جو پہلے 30 مراکز کی نمائندگی کرتا ہے، اور آئندہ ماہ میں مزید مراکز بھی شامل ہوں گے۔

برطانوی طبی جریدے بی ایم جے کے مطابق اگر ٹرائل کامیاب رہا تو مستقبل میں ایک ماہر کی جگہ اے آئی استعمال ہو سکے گی۔ این ایچ ایس نے واضح کیا کہ اے آئی کے 4 نظاموں کی سخت جانچ ہو چکی ہے، لیکن حتمی طبی فیصلہ انسانی ماہرین ہی کریں گے۔ جلد اسکریننگ سے برطانیہ میں ہر سال تقریباً 1300 اموات روکی جا رہی ہیں۔

#HealthNews
#26thNov2026
#BreastCancer
#AI
#UK
#NHS
#EDITH
#MedicalResearch
#TVN
#News
#TVNUrdu
#TVNHealth
#TheViewsNetwork