کینسر کے مریض میں اعضاء کی کامیاب پیوندکاری

image

لیرنکس کا ٹرانسپلانٹ ایک نایاب اور پیچیدہ طریقہ کار، ماہرین کی اس کاوش سے ہزاروں لوگوں میں امید کی ایک نئی کرن جاگ گئی، اس بیماری میں سانس کی نالی میں خرابی کے باعث  بولنے، نگلنے اور سانس لینے کی صلاحیت کھو جاتی ہے۔ 

نیویارک: (ویب ڈسک) طبی ماہرین کو اعضاء کی پیوندکاری میں ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس کامیابی سے ہزاروں لوگوں میں امید کی ایک نئی کرن جاگ گئی ہے۔ ایریزونا میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے امریکا میں تیسرا معروف مکمل لیرنکس ٹرانسپلانٹ انجام دیا ہے۔ 

امریکی ماہرین کی جانب سے انجام دیا جانے والا یہ پہلا مکمل لیرنکس ٹرانسپلانٹ ہے جو کینسر کے مریض میں کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ لیرنکس وائس باکس کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔ اس بیماری میں سانس کی نالی میں خرابی کے باعث  بولنے، نگلنے اور سانس لینے کی صلاحیت کھو جاتی ہے۔ 

لیرنکس کا ٹرانسپلانٹ ایک نایاب اور پیچیدہ طریقہ کار ہے جو دنیا میں صرف چند بار انجام دیا گیا ہے۔ مایو کلینک کی سرجیکل ٹیم نے پہلی بار ایک فعال کینسر والے مریض پر لیرنکس ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے۔ یہ عالمی سطح پر اپنی نوعیت کے پہلے کیسز میں سے ایک ہے۔