بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے والے مشروبات

image

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے ورزش ضروری عمل، جڑی بوٹیوں والے مشروبات بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مددگار، بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے کیلئے دار چینی اور ادرک کی چائے کا استعمال مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ذیابیطس مرض کے دوران بلڈ شوگر کو مستحکم رکھنے کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔ بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے میں خوراک اور ورزش کا بھی اہم کردار ہے۔ آج ہم ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں جانیں گے جو بلڈشوگر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ 

جڑی بوٹیوں پر مبنی مشروبات یا چائے اس کوشش میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔ یہ مشروبات نہ صرف تیار کرنے میں آسان ہیں بلکہ یہ صحت کیلئے بھی بہت مفید ہیں۔ یہاں 5 جڑی بوٹیوں والے مشروبات کا ذکر کیا جا رہا ہے جو قدرتی طور پر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

میتھی دانے کی چائے کا بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں اہم کردار ہے، اسی طرح دار چینی کی چائے سے بھی یہی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق اس مرض کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے ادرک کی چائے اور سبز چائے بھی مفید مشروبات ہیں۔ ایسے میں گل گڑھل پھلو کی چائے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔