پاکستانی شاہینز چھا گئے

image

پاکستانی شاہینز کا دورہء آسٹریلیا، بنگلہ دیش اے کے خلاف 4 روزہ میچ، محمد ہریرہ 161 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

ڈارون: (اسپورٹس ڈیسک) کے ڈی ایکس سی ایرینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی شاہینز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 375 بنائے ہیں۔ پہلے روز محمد ہریرہ 161 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان 66 اور عمر امین 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق کامران غلام 74 رنز بناکر ہریرہ کیساتھ کریز پر موجود ہیں، دونوں نے 123 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر رکھی ہے۔ بنگلہ دیش اے کی جانب سے ریپون مونڈل نے 59 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیگر بالرز وکٹیں لینے میں ناکام رہے۔ قبل ازیں میچ میں بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پاکستانی شاہینز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستانی شاہینز اسوقت آسٹریلیا کے دورے پر ہیں۔ وہ ڈارون میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچ کھیلنے کے بعد 2 ون ڈے اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز بھی کھیلے گے۔ محمد حارث کو پہلی مرتبہ پاکستانی شاہینز کی قیادت سونپی گئی ہے۔