بھنڈی کا پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

image

لیس دار سبزی بھنڈی جوڑوں کے درد کیلئے مفید،  بھنڈی کا پانی وزن کم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماری، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں سمیت کئی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ 

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ویسے تو بھنڈی کے بے شمار فائدے ہیں۔ بھنڈی کا لیس نہ صرف ہڈیوں کو تقویت بخشتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے، لیکن آج ہم بھنڈی کے پانی کے استعمال کے ایسے فوائد بتائیں گے جس سے ذیابیطس کے مریض بہت جلد اپنی صحت میں اچھا خاصا فرق محسوس کریں گے۔ بھنڈی کا پانی حاصل کرنے کیلئے بھنڈی کو کاٹ کر پانی میں بھگویا جاتا ہے۔ 

ماہرین کے مطابق بھنڈی بہت سے ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور سبزی ہے۔ اس میں کچھ مقدار میں مینگنیز، وٹامن سی، فائبر، فولیٹ اور بہت سے اینٹی آکسیڈنٹس بھی پائے جاتے ہیں۔بھنڈی کا پانی کیلوریز میں کم اور فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جو وزن کم کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ بھنڈی کا پانی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو سوزش میں کمی لاتا ہے۔ 

اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماری، ذیابیطس اور دیگر دائمی بیماریوں سمیت کئی بیماریوں کو کم کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں۔ بھنڈی کا پانی صحت مند خون میں شکر کی سطح کو فروغ دینے میں مدد کر سکتا ہے۔ بھنڈی کے پانی میں فائبر کا زیادہ مواد، خاص طور پر ناقابل حل فائبر، صحت مند ہاضمہ کو یقینی بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔ یہ قبض اور ہاضمہ کے دیگر بہت سے مسائل کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔