الحمراء قلعہ مسلم فن تعمیر کا حسین عکاس

image

1821ء کے شدید زلزلے کے بعد کم وبیش 83 سال تعمیرنو پر صرف، قلعہ کے اندر ایک وسیع ہال ہے جو 140 فٹ لمبا اور 74 فٹ  چوڑا ہے۔ کومارس کا اگواڑا ایک آرائشی گیٹ وے ہے جو 14ویں صدی میں محمد پنجم نے تعمیر کروایا تھا۔

غرناطہ: الحمراء سپین کے موریش بادشاہوں کا محل اور قلعہ ہے۔ الحمراء نام جو عربی میں "سرخ" کی علامت ہے اور سرخی مائل رنگ سے ماخوذ ہے۔ یہ قلعہ سطح مرتفع پر تعمیر کیا گیا تھا جس سے غرناطہ شہر بخوبی نظر آتا ہے۔ الحمراء کی تعمیر ابن الاحمر اور اس کے جانشینوں کے دور میں 1238ء اور 1358ء کے درمیان کی گئی۔ قلعہ کے صدر دروازے کی شاندار سجاوٹ یوسف اول (وفات 1354ء) سے منسوب ہے۔ چارلس پنجم جس نے اسپین پر 1516ء سے 1556ء پر حکومت کی اور اس نشاۃ ثانیہ کے انداز میں مختلف حصوں کو دوبارہ تعمیر کیا۔ 1812ء میں مزید تزئین و آرائش کے دوران کچھ ٹاورز کو گرا دیا گیا۔ 1821ء میں ایک شدید زلزلے نے قلعے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ قلعے کی تعمیر نو کا پروگرام 1828ء میں شروع کیا گیا جسے اس دور کے نامور معمار ہوزے کونٹریاس نے کیا جبکہ 1847ء میں کونٹریاس کی موت کے بعد اس کے بیٹے رافیل نے تقریباً چار دہائیوں تک اپنا کام جاری رکھا لیکن 1890ء میں رافیل کی موت بھی واقع ہوگئی جس کے بعد قلعے کی تعمیر کا ذمہ رافیل کے بیٹے ماریانو کونٹریاس گرانجا (وفات 1912ء) نے لیا۔ یوں اضافی بحالی اور تحفظ کا کام 21ویں صدی تک جاری رہا۔

الحمراء قدرتی خوبصورتی کے نایاب علاقے میں واقع ہے۔ اسے پہاڑ کی چوٹی پر بنایا گیا تھا۔ محل سے باہر کے ایک خوبصورت پارک ناظر کو اپنی دلکشی میں سمو لیتا ہے۔ پارک کا نچلا دروازہ پورٹا ڈی لاس گراناڈاس یعنی انار کا گیٹ کہلاتا ہے جو 16ویں صدی سے شروع ہونے والا ایک بہت بڑا فاتحانہ محراب ہے۔ گیٹ کے بالکل اندر امریکی مصنف واشنگٹن ارونگ کا مجسمہ ہے، جسے 2009ء میں ارونگ کی موت کی 150 ویں برسی کے موقع پر یادگاری طور میں لگایا گیا تھا۔ الحمراء کے مرکزی دروازے سے پہلے ایک اور دروازہ ہے جو فیصلے کا دروازہ کہلاتا ہے۔ الحمراء کے موریش حصے میں قلعہ کا کچھ حصہ شامل ہے اور یہی قدیم ترین حصہ ہے۔ اب اس قلعہ کی صرف بڑی بیرونی دیواریں اور ٹاورز باقی ہیں۔ 

قلعہ کے اندر ایک وسیع ہال ہے جو 140 فٹ لمبا اور 74 فٹ  چوڑا ہے۔ اس کے مرکز میں سنگ مرمر کے فرش پر ایک بڑا تالاب ہے۔ صحن کے مغرب میں کومارس کا اگواڑا ایک آرائشی گیٹ وے ہے جو 14ویں صدی میں محمد پنجم نے تعمیر کروایا تھا۔ اس جگہ سلطان روایتی طور پر اپنے سپاہیوں کے ساتھ خطاب کیا کرتا تھا۔ اس سے آگے چلیں تو کورٹ آف دی لائنز نامی ہال ہے جو 116 فٹ لمبا اور 66 فٹ چوڑا یہاں اُس دور میں عدالت لگا کرتی تھی۔ عدالت کے چاروں طرف ایک آرائشی گیلری ہے جس میں 124 سفید سنگ مرمر کے کالم ہیں۔ عدالت کے مرکزی ہال کے درمیان ایک چشمہ ہے جس کے اردگرد ماربل سے بنائے گئے 12 شیر ہیں جو طاقت اور ہمت کے نشاندہی کرتے ہیں۔

الحمراء قلعے کا سب سے بڑا کمرہ 37 فٹ مربع میٹر ہے جس کے اوپر ایک گنبد ہے۔ اس گنبد کا قطر 75 فٹ ہے۔ یہ عظیم الشان استقبالیہ کمرہ تھا جو سلطان کے زیرِ استعمال ہوتا تھا اور یہیں سطان کا دربار بھی لگتا تھا۔ کمرہ مربع طرز کا ہے جس  کو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے طور پر نامزد کرلیا گیا تھا۔