چترال میں دو روزہ مقامی اشیاء کی تجارتی نمائش کا انعقاد

image

ایکسپو کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم تورڈھیر نے کیا، ایکسپو اور کانفرنس کا مقصد مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنا ہے۔

چترال: (کلچرل ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایکسپو کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے تعاون سے کیا ہے۔ ایکسپو کے دوسرے روز آج اک اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس منعقد ہوگی، ایکسپو اور کانفرنس کا مقصد مقامی معاشی و تجارتی شعبوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ایکسپو اور کانفرنس میں اہم امکانی سرمایہ کاری شعبوں کی جانب سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اہم کوشش ہے۔

ایکسپو کا افتتاح وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم تورڈھیر نے کیا، ایکسپو میں سرکاری، غیر سرکاری و انفرادی طور کے 90 سے زائد اسٹالز لگائے گئے، جن میں مقامی خوراک، پوشاک، سجاوٹ، ثقافت اور کالاش تہذیب کے اشیا شامل ہیں، معاون خصوصی نے ایکسپو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کصوبے میں پی ٹی آئی حکومت نے اپنی پارٹی کی جنگ لڑنے کے ساتھ ساتھ یہاں ترقی وخوشحالی کے لئے نمایاں اقدامات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹرز کو اس صوبے میں لارہے ہیں تاکہ یہاں معاشی سرگرمیوں سے مقامی لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چترال میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور دوسرے چینلز کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ انوسٹمنٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اکنامک ڈویلپمنٹ کانفرنس میں آج امکانی سرمایہ کاری شعبوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ کانفرنس میں مختلف مندوبین علاقے کے معاشی و اقتصادی شعبوں کی اہمیت پر سیشنز میں اظہار خیال کریں گے۔