پشتو ادب کے نامور شاعر تسکین مانیروال انتقال کر گئے 

image

 مرحوم پیر کے روز اپنے آبائی قبر ستان مانیری پایاں صوابی میں سپرد خاک، رسم قل کل بروز بدھ جامعہ مسجد ڈاگئی چم مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی۔

صوابی : پشتو ادب کے نامور شاعر، ادیب، دانشور، مصنف اور بزرگ ریٹائرڈ ٹیچر تسکین مانیر وال انتقال کر گئے ہیں ، انہیں پیر کے روز اپنے آبائی قبر ستان مانیری پایاں صوابی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جنازہ میں ادیبوں، دانشوروں، شعراء، اساتذہ، مقامی صحافیوں اور دیگر دوست و احباب سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تسکین مانیر وال جے یو آئی (نظریاتی)کے مرکزی رہنما حاجی نجیم خان ایڈوکیٹ کے سالے تھے۔مرحوم کی رسم قل کل بروز بدھ جامعہ مسجد ڈاگئی چم مانیری پایاں میں ادا کی جائے گی۔

عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان، جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک اور سیکرٹری ثقافت خادم حسین نے پشتو کے معروف شاعر تسکین مانیروال کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہمرحوم کی وفات پشتو ادب کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔انکی وفات سے پشتو ادب میں پیدا ہونے والا خلا بمشکل پورا ہوگا۔ عوامی نیشنل پارٹی دکھ اور درد کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ شریک ہے۔