پنجاب کے ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز نے پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر علاقائی لباس میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دیے

image

پولیس افسران کی علاقائی لباس اور سرائیکی پگھ پہن کر اجلاس میں شرکت، کلچر ڈے کے موقع پر ڈی پی او لودھراں نے کہا کہ ثقافت سے جڑے رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔ 

 

لودھراں: تفصیلات کے مطابق پنجابی کلچر ڈے کے موقع پر پولیس افسران نے روایتی لباس پہن کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب بھر کے ڈی پی اوز اور ڈی ایس پیز نے روایتی پگڑی پہن کر اجلاس میں شرکت کی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق ضلع لودھراں کے تمام ایس ایچ اوز نے سرکاری وردی کے ساتھ ساتھ سرائیکی پگ پہن کر اپنے دفتری امور سرانجام دیے ہیں۔ کلچر ڈے کے موقع پر ڈی پی او لودھراں نے کہا کہ ثقافت سے جڑے رہنے والی قومیں ہی آگے بڑھتی ہیں۔ 

پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب پولیس کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر روایتی لباس پہننے والے افسران کی تصاویر بھی شئیر کردی گئی ہیں جس میں پولیس افسران روایتی لباس پہن کر اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔