رات دیر تک جاگنے والوں کیلئے بری خبر

image

رات جلد سونا فٹنس کیلئے بہتر قرار، رات دیر سے سونے والے افراد میں انسولین کے خلاف جسمانی مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔ صبح تاخیر سے جاگنا امراض قلب میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

نیوجرسی: روٹگرز یونیورسٹی کے ماہرین نے تازہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ رات جلد سونا اور صبح جلدی اٹھنا صحت کیلئے مفید ہے۔ تحقیقی ٹیم کے سربراہ پروفیسر اسٹیون میلن کا کہنا ہے کہ دن چڑھے تک سوئے رہنے والوں  میں امراض قلب بڑھنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔ زیادہ دیر تک سونے سے میٹابولزم اور ذیابطیس ٹائپ ٹو کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

فیزیولوجیکل سوسائٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رات دیر سے سونے والے افراد میں انسولین کے خلاف جسمانی مزاحمت بڑھ جاتی ہے۔ اس صورت میں جسم کو انسولین کی مقدار پوری کرنے کیلئے توانائی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ رپورٹ میں مزید کیا گیا ہے کہ  رات دیر سے سونا فٹنس لیول میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔ 

تحقیقی ٹیم کے سنئیر محقق نے کہا کہ ورزش نہ کرنے سے پٹھوں  میں سختی آ جاتی ہے۔ روایتی طور پر طلوع آفتاب اور رات کا وقت انسان کے سونے اور جاگنے کے چکر کو منظم بناتا ہے۔ دن کی روشنی آنکھوں میں داخل ہو کر دماغ تک سفر کرتی ہے اور ایک سگنل بند کرتی ہے جو میلاٹونن کی پیداوار پر زور دیتا ہے۔