ڈینگی کےحوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا

image

محکمہ موسمیات کی جانب سےڈینگی کےحوالے سے الرٹ جاری کردیا گیا، ستمبر میں سامنے آنے والے ڈینگی کیسز اکتوبر میں بڑھنےکا خدشہ ہے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مون سون کے بعد ڈینگی مچھر میں واضح اضافہ ہوتا ہے، ملک کے دس بڑے شہروں میں ڈینگی بڑھنے کے خطرات زیادہ ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں بھی ڈینگی کیسز بڑھنےکا خطرہ ہے، ڈینگی روک تھام کیلئے اسٹیک ہولڈرز، نیشنل ہیلتھ ایجنسی، ڈینگی کنٹرول سینٹرزکوفعال کردار ادا کرنا ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے اس وبا نے شہریوں کی صحت کو متاثر کیا ہے، طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی میں واضح کمی آتی ہے۔