اینڈرائیڈ موبائل فون میں موجود ٹارچ گیلری ایک خفیہ راز

image

اکثر صارفین موبائل فون میں موجود تمام فیچر سے واقف نہیں ہوتے، موبائل فون میں ایک ایسی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل فون میں موجود تصاویر، ویڈیوز، ڈاکومنٹس اور آڈیو کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ 

سان فرانسسکو: دنیا بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے اکثر لوگ موبائل فون میں موجود تمام فیچرز سے ناواقف ہوتے ہیں۔ صارفین کیلئے ان فیچرز کے بارے میں آگاہی ضروری ہے۔ موبائل فون صارفین اپنے موبائل میں ایک ایسی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جس کے ذریعے صارفین اپنے موبائل میں موجود تصاویر، ویڈیوز، ڈاکومنٹس اور آڈیوز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق موبائل فون صارفین سب سے پہلے گوگل پلے اسٹور سے ٹارچ گیلری والٹ نامی ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد سب سے پہلے جو اسکرین آتی ہے وہ ظاہر کرتی ہے کہ اب آپ ٹارچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ سب سے پہلے آپ کو اسکرین پر ٹارچ کا لفظ لکھا ہوا نظر آئے گا۔ آپ نے اس لفظ کو ٹچ کرنا ہے، ٹچ کرنے سے آپ کے سامنے ایک نئی اسکرین کھل جائے گی۔ اسکرین کھلنے کے بعد آپ سے پاسورڈ مانگا جائے گا۔ 

نئی اسکرین کھلنے کے بعد جب آپ پاسورڈ ڈالیں گے تو آپ سے رنگ کا انتخاب کرنے کو کہا جائے گا۔ جب آپ پہلے بتائے گئے تمام مراحل سے گزر جائیں گے تو پھر آپ آئیکونز پر کلک کر کے اپنی ویڈیوز، تصاویر، ڈاکومنٹس اور آڈیوز کو محفوظ کر سکتے ہیں۔ اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ اپنی وہ تمام چیزیں چھپا سکتے ہیں جن کے بارے میں آپ چاہتے ہیں کہ انہیں اور کوئی نہ دیکھ سکے۔