پنجاب: پولیس کا مجرموں کے خلاف آپریشنز کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ
ابتدائی طور پر صوبے بھر کے لیے 25 ڈرونز خریدے جائیں گے، خریداری کے لیے ساڑھے 3 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
لاہور: ( ٹیکنالوجی ڈیسک) پنجاب پولیس نے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لیے بڑے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرونز میں کیمروں کے ساتھ مارٹر گولے لے کر جانے اور پھینکنے کی صلاحیت ہوگی، ایک ڈرون میں ایک وقت کے دوران 60ایم ایم کا مارٹر گولہ لے کر جانے کی صلاحیت ہوگی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرونز خریداری کے لیے این او سی کی منظوری کے لیے سمری وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوا دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد ٹینڈر کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
ڈرونز کی مارٹر گولے کو لے جانے کی رینج کئی کئی کلو میٹر ہوگی جبکہ ڈرونز کیمروں میں مانیٹرنگ کے ساتھ اٹیک کرنے کی صلاحیت ہوگی۔