سبز پودوں سے بجلی پیدا کرنے والا جنریٹر تیار

image

چینی سائنسدانوں کا اہم کارنامہ، یہ کارنامہ سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کیلئے ایک نیا تناظر فراہم کرتا ہے، اس جنریٹر کی مدد سے چھوٹے الیکٹرانک آلات کو طاقت دی جا سکتی ہے۔ 

بیجنگ: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چینی سائنسدانوں ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ ماہرین نے سبز پودوں کے پتوں سے بجلی بنانے والا جنریٹر تیار کر لیا ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے اس جنریٹر کو لیف ٹرانسپائریشن جنریٹر کا نام دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ یہ جنریٹر توانائی پیدا کرنے کیلئے کنول کے سبز پتوں کو استعمال کرتا ہے۔ اس جنریٹر کی مدد سے چھوٹے الیکٹرانک آلات کو طاقت دی جا سکتی ہے۔ اسے پلانٹ سے چلنے والے بجلی کے نیٹ ورکس کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ مطالعہ پتوں کے بے مثال ہائیڈروولٹک اثر کو بے نقاب کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سبز توانائی کی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانے کیلئے ایک نیا تناظر بھی فراہم کرتا ہے، جو مستقبل میں توانائی پیدا کرنے کا ایک کارآمد طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔