پاکستان ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی کی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری

image

شراکت داری جے ڈی ٹیکنالوجی کے بیجنگ میں واقع ہیڈکوارٹرز میں طے پائی، جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی، یہ ٹیکنالوجی ایسے پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو انٹیلیجنٹ سپلائی چین فنٹیچ سلوشن اور مینیجمنٹ کے ذریعے آپریشن کو بہتر بنائے گی۔

کراچی: (ٹیکنالوجی ڈیسک) تفصیلات کے مطابق عالمی ٹیکنالوجی اور ای-کامرس کمپنی جے ڈی ٹیکنالوجی نے پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی ایسٹ ریور ڈیجیٹل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ شراکت داری جے ڈی ٹیکنالوجی کے بیجنگ میں واقع ہیڈکوارٹرز میں طے پائی۔ اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں ای-کامرس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو فروغ دینا ہے۔ 

واضح رہے کہ جدید ٹیکنالوجیز کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ اس شراکت داری سے مختلف شعبوں میں صارفین کیلئے ڈیجیٹل تجربہ بہتر بنایا جا سکے گا اور مقامی کاروباروں کو ترقی ملے گی۔ اس تعاون کے تحت عالمی معیار کی ای-کامرس سروسز، ال ڈرائیون سلوشن اور جدید سپلائی چین ٹیکنالوجیز متعارف کروائی جائیں گی۔

یہ شراکت داری پاکستانی کاروباروں کو سپلائی چین مینجمنٹ اور مالیاتی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔ خاص طور پر یہ شراکت داری چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ یہ جدید ٹیکنالوجی ایسے پلیٹ فارم فراہم کرے گی جو انٹیلیجنٹ سپلائی چین فنٹیچ سلوشن اور مینیجمنٹ کے ذریعے آپریشن کو بہتر بنائے گی۔