گوگل سرچ میں ایک دلچسپ ٹِرک کا اضافہ

image

مشن کو ڈارٹ کا نام دیا گیا تھا اور گوگل پر dart، dart probe یا double asteroid redirection test سرچ کرنے پر رزلٹس میں اسپیس کرافٹ بائیں سے دائیں جانب آتا ہے۔

نیو یارک: ناسا نے اپنے 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے اسپیس کرافٹ کو ایک فٹبال کے اسٹیڈیم کے حجم کے سیارچے سے کامیابی سے ٹکرایا۔ کرافٹ 23 ہزار 500 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ڈیمورفس سیارچے سے ٹکرایا۔ یہ زمین کو سیارچوں سے بچانے کے دفاعی نظام کا پہلا تجربہ تھا اور اس موقع پر گوگل سرچ میں بھی ایک دلچسپ فیچر کے ذریعے اس کا جشن منایا گیا۔

نومبر 2021 میں روانہ کیے گئے مشن کا مقصد ٹکرانے کے بعد اس سیارچے کے مدار کے راستے میں معمولی تبدیلی لانا ہے۔ یہ تجربہ کس حد تک کامیاب ہوگا اس کا فیصلہ تو آنے والے دنوں یا ہفتوں میں ہوگا مگر ناسا کی جانب سے ٹکراؤ کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ جب تک ناسا اس تجربے کے تحقیقی نتائج جاری کرے اس وقت تک آپ گوگل سرچ پر اس ٹِرک سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

مشن کو ڈارٹ کا نام دیا گیا تھا اور گوگل پر dart، dart probe یا double asteroid redirection test سرچ کرنے پر رزلٹس میں اسپیس کرافٹ بائیں سے دائیں جانب آتا ہے۔ وہاں پہنچ کر وہ غائب ہوجاتا ہے اور سرچ پیج ہلکا سے ٹیڑھا ہو جاتا ہے۔ اور یہی ناسا کے اس مشن کا بنیادی مقصد بھی ہے۔